0

دلیپ کمارکی پشاورکے شہریوں سے ان کے آبائی گھرکی تصاویرشیئرکرنے کی درخواست

کراچی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار نے پشاور کے شہریوں سے اپنے آبائی گھرکی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روزایک پاکستانی صحافی نے دلیپ کمارکے پشاور میں موجود آبائی گھرکی چند تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں دلیپ کمار نے اس ٹوئٹ کوری ٹوئٹ کراتے ہوئے اس پاکستانی صحافی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پشاورکے شہریوں سے درخواست کی کہ آپ سب میرے آبائی گھرکی تصاویر شیئر کریں (اگر آپ لوگوں نے تصاویر کھینچی ہیں) اور دلیپ کمار کو ٹیگ کریں۔پشاورمیں واقع دلیپ کمارکے آبائی گھرکو 2014 میں نوازشریف کے دورحکومت قومی ورثہ قراردے دیا گیا تھا۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کے گھر کو خرید کراس کی تزئین و آرائش کرکے اسے میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں