0

عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائے گی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے، (ن) لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی، ہمارا ووٹ بینک کم نہیں زیادہ ہوا ہے۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ہوجاں گی، یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی ، شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو راناثنااللہ آجائیں گے، ہمیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، ہمیں پتہ تھا کہ جو راستہ چنا ہے اس میں مشکلات آئیں گی، ہمیں گرفتار کیا گیا تو نوازشریف لندن سے قیادت کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نواز شریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ 3 بار وزیراعظم رہے ہیں، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی جماعت ہے، نواز شریف نے یقینی بنایا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں، اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے ایک جھٹکا لگا تو سہہ نہیں سکے گی، موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں