0

مسلمان کسان نے 1,825 پونڈ وزنی کدو اگا کر مقابلہ جیت لیا

یوٹاہ: گزشتہ دنوں امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر لیہی میں 1,000 پونڈ سے زیادہ وزنی کدو (پمپکن) اگانے کا مقابلہ ہوا جو ایک مقامی مسلمان کسان محمد صادق نے 1,825 پونڈ وزنی کدو اگا کر جیت لیا۔وزنی سے وزنی کدو اگانے کا یہ سالانہ مقابلہ گزشتہ 16 سال سے منعقد ہوتا آرہا ہے جس میں یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے کسان شرکت کرتے ہیں۔ اس سال کے مقابلے میں شرکت کیلیے کم از کم 1,000 پونڈ (455 کلوگرام) وزنی کدو اگانے کی شرط رکھی گئی تھی۔یہ مقابلہ گریٹ پمپکن کامن ویلتھ نامی ایک عالمی تنظیم کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد وزنی کدو اگانے کے مشغلے کو فروغ دیتے ہوئے معیار اور شفاف مقابلے کو یقینی بناتے ہوئے زراعت میں عام لوگوں کی دلچسپی بڑھانا بھی ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی وزنی کدوں کے مقابلے میں پورے یوٹاہ سے درجنوں کسانوں نے شرکت کی، جس میں ایک کانٹے (بڑے ترازو) پر ان کدوں کا باری باری وزن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں