0

ننکانہ صاحب میں 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

ننکانہ صاحب: تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقے بسیدھر پور میں 6 افراد نے خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر وزیراعلی نے نوٹس لے لیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ننکانہ صاحب میں تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ بسیدھر پور میں خاتون سے 6 افراد کی اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ سے چند قدم کے فاصلے پر خاتون بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اس دوران کار میں سوار 2 افراد نے جوس پلاکر بے ہوش کیا اور اغوا کرکے خاتون کو ساتھ لے گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اغوا کاروں نے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون شیخوپورہ کی رہائشی ہیں۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے 2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں