0

نواز شریف اور الطاف حسین کی تقاریر میں کوئی فرق نہیں رہا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی تقاریر میں کوئی فرق نہیں رہا۔شبلی فراز نے نواز شریف کے خطاب پر ردعمل میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عدالتوں اور نظام کو دھوکا دے کر بیرون ملک گئے، انہوں نے منی لانڈرنگ سے اربوں ڈالرز کے اثاثے بنائے، وہ باتوں کو الجھانے کے بجائے عدالتوں میں پیش ہوکر سوالوں کے جواب دیں۔شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف ملک کے خلاف تقریریں کررہے ہیں، وہ اپنی ذات، خاندان اور پیسوں کو بچانے کے لیے اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، وہ اپنی دولت کو بچانے کے لیے اداروں پر الزامات لگاتے ہیں، نواز شریف نے اداروں کو بنانے کی بجائے انہیں تباہ کیا، ان کی تقاریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک سے بدلہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں