0

شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری؛ کباڑیہ کے اکانٹ سے بھی رقم بھیجنے کا انکشاف

لاہور: شریف فیملی کی منی لانڈرنگ انکوائری میں ایک اور اکانٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نیب دستاویزات کے مطابق شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں چپڑاسی، مزدور، پاپڑ والے کے بعد کباڑی بھی سامنے آگیا، جس اکانٹ کے زریعے منی لانڈرنگ کی گئی وہ اکانٹ کباڑیہ کا نکلا۔گجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کے نام پر کروڑوں روپے سلمان شہباز کے اکانٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم بڑی ہی مہارت کے ساتھ اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے زریعے سلمان شہباز کے اکانٹ میں جمع کرائی گئی، سلمان شہباز کو 1 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔کباڑی اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے مجموعی طور پر 2012 میں تین ٹرانزیکشن کے زریعے رقم منتقل ہوئی، اظہر حسین نے دوران تفتیش نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ رقم منتقلی سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور مکمل لاعملی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں