0

اپوزیشن کل کی بجائے آج ہی استعفے دے، حکومت الیکشن کرانے کو تیار ہے، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کل کی بجائے آج ہی استعفے دے، ہم ضمنی الیکشن کرائیں گے، جہاں الیکشن ہوئے وہاں اپوزیشن کا صفایا ہوجائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی جماعت کی کمان سنبھال لی ہے، انہیں خواجہ آصف، شاہد خاقان یا دیگر سینئر رہنما نظر نہیں آتے، انہیں بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں، ان کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے، انہیں اپنا لوٹا مال نظر آرہا ہے، یہ ایک سال 10 ماہ تک خاموش رہے کیوں کہ یہ بارگین کر رہے تھے، اس میں بہت سارے اور بھی لوگ شامل ہیں، حلفا کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کررہے تھے، یہ نیب کے قوانین میں چونتیس ترمیم چاہتے تھے، نوازشریف تیاری کریں آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے، نوازشریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ ملک سے نہ لیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے کل استعفے دینے ہیں تو آج دیں، ہم ضمنی الیکشن کرائیں گے، جہاں الیکشن ہوئے وہاں ان کا صفایا ہوجائے گا، ایک بار پھر کہتا ہوں کہ پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیں گے، مارچ میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کریں گے اور اپوزیشن کو ندامت ہوگی، چار ماہ اہم ہیں جھاڑو پھر جائے گا، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں نواز شریف نے آپ کو بہت استعمال کیا، اب آپ ان کو استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں