0

نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، ان سے پوچھے گئے دو سوال وہیں کھڑے ہیں؛ اثاثے کیسے بنائے؟پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں