0

نیب کا سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلیے چیرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔ خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی اربوں روپے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کیلیے لیز پر دلوائی، انہوں نے ریڈمکو کے زریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی، پاکستان ریلوے کے آفیسرز نے بھی اراضی لیز پر دینے کے لیے جانچ پڑتال نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں