0

ٹویٹر کا کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی موت کی خواہش کرنے والے صارفین کے اکاونٹس معطل کرنے کا اعلان

ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کا اظہار کرنے والے صارفین کے اکاونٹس کومعطل اور بند بھی کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی انتخابی مہم بڑے زور و شور سے چلا رہے تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کے الیکشن کمپیئن منیجر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ کو بخار، تھکاوٹ اور بوجھل طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے صحت یابی کے بجائے ان کی موت کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایسے صارفین کو جو صدر ٹرمپ کی کورونا کے مرض میں انتقال کرجانے کی خواہش کا اظہار اپنی ٹویٹ میں کررہے ہیں، خبردار کیا ہے کہ ایسی ٹویٹس کو حذف کردیا جائے ورنہ ان کا اکاونٹ معطل یا بند بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں