0

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدراسپتال منتقل

واشنگٹن ڈی سی: کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کواسپتال منتقل کردیا گیا۔وائٹ ہاس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزاسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے وڈیوبیان میں لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اوراہلیہ ٹھیک ہیں لیکن احتیاط کے باعث اسپتال منتقل ہورہا ہوں تاکہ چیزیں کنٹرول میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں