0

آئندہ 2 سال میں پاکستان میں غربت میں اضافے کا امکان ہے، عالمی بینک


اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔عالمی بینک کی جانب سے ایشیائی ممالک کی شرح نمو سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال جنوبی ایشیا میں ترقی کی شرح منفی 7.7 فیصد سے بہتر ہو کر 4.5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ کورونا کے منفی اثرات کی وجہ سے سست اور غیر یقینی معاشی بحالی کے ساتھ آئندہ دو سال میں پاکستان میں غربت میں اضافے کا امکان ہے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ ہینس ٹمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے اچھی خبر نہیں اور مستقبل کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تھی کورونا وائرس دوبارہ ابھرنے سے ترقی کی شرح کو مزید خطرات ہوسکتے ہیں جب کہ ٹڈی دل اوربارشوں سے غذائی قلت بھی جنم لے سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں