0

بنڈل جزیرے سے متعلق امور سندھ حکومت سے مل کر طے کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی ہے کہ بنڈل آئی لینڈ سے متعلقہ امور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر طے کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں گورنر سندھ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبیسیسرمایہ کاری اور روزگار کیمواقع میسر آئیں گے، اس جزیرے سے متعلقہ امور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر طے کیے جائیں۔بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور رہے گابعد ازاں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے بنڈل آئی لینڈ اور راوی منصوبے پر اجلاس کی صدارت کی،یہ تاثرغلط ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، منصوبے سے فائدہ بھی سندھ کو ہی ہوگا، بنڈل آئی لینڈ پر نیا شہر آباد ہوگا، یہ شہر جامع ماسٹر پلان کے تحت آباد کیا جائے گا، منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا،منصوبے سے حاصل تمام وصولی سندھ حکومت کو جائے گی۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں سندھ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی درخواست پرعوامی مفاد کے لیے جزیرے کی حوالگی کررہے ہیں۔ جزیرے پر تعمیرات میں مقامی افراد اور ماہی گیروں کے مفادات کو تحفظ دیا جائے گا۔ جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی نے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 جاری کیا تھا جس کے تحت ٹیریٹوریل واٹرز اینڈ میری ٹائم زونز ایکٹ 1976 کے زیر انتظام ساحلی علاقے وفاق کی ملکیت ہوں گے اور سندھ کے تمام جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی، حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں