0

ووٹ کو عزت نہ ملے تو نااہل مسلط کیے جاتے ہیں، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کی بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے اور تابعداروں کو لانے سے ملک میں مہنگائی، لاقانونیت ہوتی ہے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، وہ کیساغدارتھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا، نوازشریف نے پاکستان کے لیے جے ایف 17 تھنڈربنایا، نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی، گھرگھر پہنچ چکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا، ووٹ کی عزت اورحرمت پامال ہوئی ہے، اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، ہم الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف مل کر کھڑے ہیں اور اب ہم فیصلہ کن جدوجہد کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کی بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، ووٹ کو عزت نہ ملے تو نااہل مسلط کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں