0

آپ کو صحت مند رکھنے والی اسمارٹ تھالی


ہانگ کانگ: پوری دنیا میں صحت کی فکر رکھنے والے افراد اپنی غذا کا خاص خیال رکھتیہیں جن میں کھانے کی مقدار، غذائیت اور کیلیوریز شامل ہیں۔ اب اس کام کے لیے ایک اسمارٹ پلیٹ بنائی گئی ہے جو ایک ہی وقت میں دس ہزار سے زائد کھانے پہچان سکتی ہے،اس کا وزن کرتی ہیاور غذائیت اور کیلوریز کا احوال بتاتی ہے۔دنیا کی پہلی ذہین پلیٹ کو اسمارٹ پلیٹ ٹاپ ویو کا نام دیا گیا ہے۔ اس کیتین حصے ہیں: تین حدود والی ایک پلیٹ، ایک الیکٹرانک ڈاک اسٹیشن اور تیسرا اسمارٹ فون بمع ایپ۔ آپ برقی ڈاک پر پلیٹ رکھتے ہیں تو یہ اس کا وزن کرتی ہے اور کھانے کی مقدار بتاتی ہے۔ اس کے بعد آپ اسمارٹ فون سے تصویر لیتے ہیں تو سافٹ ویئر اسے فورا پہچان کر اس میں موجود غذائیت، کیلوریز سے آگاہ کرتا ہے۔اسمارٹ پلیٹ کے اس منصوبے کو کراڈ فنڈنگ پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے اور ابھی اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری جاری ہے۔جیسے ہی آپ ایپ سے تصویر لیتے ہیں پلیٹ کا اسمارٹ پلیٹ فارم کھانے کا وزن کرکے اسے ایپ میں داخل کرتا ہے۔ پھر تصویریں مصنوعی ذہانت سے پتا لگاتی ہیں کہ پلیٹ میں پالک ہے یا پلا۔ اس کے بعد خوراک میں پروٹین، کاربوہائڈریٹس، کیلوریز اور چکنائیوں کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس کام میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ یہ خاصیتیں اس پلیٹ کو دنیا کی پہلی اسمارٹ تھالی بناتے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں