0

اداکارہ نتاشہ حسین کی بیٹی کے ہمراہ وائرل تصویر پرمداحوں کے دلچسپ تبصرے


کراچی: اداکارہ وماڈل نتاشہ حسین کی بیٹی تانیا کے ہمراہ وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل نتاشہ حسین جو اپنے حسن کی وجہ سے پہلے ہی مقبول تھی لیکن حال ہی میں ان کی بیٹی کی ہمراہ وائرل ہونے والی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیوں کہ وائرل ہونے والی تصویر صارفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ یہ دونوں ماں بیٹی ہیں۔نتاشہ نے بیٹی کے ہمراہ نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں سے ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں