0

اپنے لیے لکڑی سے گھر بنانیوالا حیرت انگیز کیڑا


میکسکو: کئی کیڑے خود کو شکار سے محفوظ بنانے کے لیے طرح طرح کے حیلے اختیار کرتے ہیں۔ اس سے قبل ہم مردہ کیڑوں کو اپنی کمر پر سجانے والے کیٹرپلر کا احوال پیش کرچکے ہیں جبکہ اس بار بیگ ورم پتنگا حاضر ہے جس کا کیڑا (کیٹرپلر) خود کو بچانے کے کیبن نما گھر بناتا ہے اور اپنی مضبوط ٹانگوں کی بدولت اس گھر کے ساتھ دھیرے دھیرے آگے بھی بڑھتا ہے۔بیگ ورم کو قدرتی انجینیئر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا جو پتوں، گرد، گھاس، لکڑی کے ٹکڑوں سے اپنے گرد خول بناتا ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ کبھی یہ خول لکڑی کا گھر لگتا ہے اور کبھی پتوں کا خوبصورت ڈھیر دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں