0

شادی ہالز میں تقریبات 2 گھنٹے کرنے کا فیصلہ، 300 سے زائد مہمانوں پر پابندی


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز کیلیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جن کے تحت شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے اور تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا، جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالزسیل کیے جائیں گے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ آٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، کیوں کہ عوامی اجتماعات کورونا وائرس کے پھیلا کا سبب بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں