0

ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا، این ایل سی سی


اسلام آباد: کوآرڈینیٹر این ایل سی سی لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے حوالے سے مئی میں صورتحال تشویشناک تھی تاہم ٹڈی دل اگست میں کم ہونا شروع ہوا اور اب ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے، یہ لوکسٹ واریرز کی انتھک محنت سے ممکن ہوا۔جنرل معظم اعجاز نے کہا کہ وفاقی وزیر سید فخر امام کے عزم کی وجہ سے وفاق اور صوبے منظم کوشش کرتے رہے جب کہ ہم صوبوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہر سطح پر انسداد ٹڈی دل پر کام کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے بھی این ایل سی سی کی بہت مدد کی، وزارت خارجہ نے سفارتی تعاون میں بہترین حکمت عملی اپنائی جب کہ ایف اے او کی مشاورت نے انسداد ٹڈی دل میں ہمارا بہت ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں