0

آرمی چیف کی مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہرممکن مدد کی ہدایت


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کے قتل کیواقعے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اسے پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ مجرموں کوانصاف میں کٹہرے میں لانے کے لئے سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی جائے۔واضح رہے کہ معروف عالم دین اور دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں