0

وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو جانچنے کا ہدف ٹائیگرفورس کو دے دیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا،دال،چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس سے کنونش سینٹر میں ملاقات کروں گا، اس دوران ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روزانہ ٹائیگر فورس پورٹل پر بھیجیں، ان اشیا کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں