0

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر؛ فعال مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 904 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 131 ، پنجاب میں ایک لاکھ 687، خیبرپختونخوا 38 ہزار 329 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 296، بلوچستان میں 15 ہزار 520 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 045 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 تعداد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں