0

حکومتِ سندھ نے وفاق پر گندم کی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ وفاقی حکومت گندم بیرون ملک اسمگل کرکے مہنگے داموں درآمد کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں سندھ کے وزیراطلات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انسانوں کے استعمال کی گندم پولٹری فارمز کو دے دی مگر آج جب ملک میں گندم کا بحران ہے تو وفاقی حکو مت سندھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے، جب کہ حقیقت میں وفاقی کابینہ میں بیٹھے وزرا آٹا اور چینی کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھاکہ خسرو بختار اور جہانگیر ترین کے خلاف اگر کوئی کاروائی ہوتی تو آج ملک میں آٹے کا بحران نہ ہوتا۔ وفاقی حکومت اور وزرا اپنی نالائقی اور ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر تھوپنا بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں