0

حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی، پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی امور پر حکومتی رہنماں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوا اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ حکومتی پولیٹیکل کمیٹی نے صورتحال سے متعلق تجاویز پیش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی، پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے، تاہم اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں