0

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی وکلا کنونشن میں شرکت پرازخودنوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وکلا کنونشن میں وزیراعظم کی شرکت کا باضابطہ ازخودنوٹس لے لیا۔جسٹس فائز عیسی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں وکلا کمیشن میں وزیراعظم کی شرکت سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کیا وزیراعظم کا عوامی منصب سیاسی سرگرمی کیلئے استعمال ہوسکتا ہے؟ وزیراعظم بتائیں سرکاری عمارت کنوشن سنٹر کو نجی تقریب کیلئے کیوں استعمال کیا گیا؟ نجی تقاریب کا وزیراعظم کے سرکاری اقدامات سے کوئی تعلق نہیں۔سپریم کورٹ نے پیمرا سے کنونشن سنٹر میں ہونے والی تقریب کی ریکارڈنگ طلب کر لی۔ حکم نامے میں پیمرا کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آگاہ کیا جائے تقریب میں کس نے کیا خطاب کیا، کتنی بار ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وسائل کے غلط استعمال پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہے کسی ایک پارٹی کا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں