0

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر، عوامی اجتماعات پر پابندی سمیت دیگر تجاویز پرغور

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ-19کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس کو ملک میں کورونا وبا کی صورتحال ، ٹیسٹ ، ملک کے مختلف حصوں میں وبا کے پھیلا کی شرح اور عالمی سطح پر کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی طور پر کورونا کی دوسری لہر کے نتیجے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔این سی او سی کو بتایا گیا کہ اللہ تعالی کی مہربانی اور حکومتی اقدامات اور حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان میں وبا کا پھیلا اور نقصان دیگر ملکوں کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہوا۔بریفنگ کے مطابق گذشتہ چھ ہفتوں میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کا مرض دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ کراچی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے پھیلا سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں