0

مضراثرات سامنے آنے پر جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین ٹرائل روک دی

نیو جرسی: معروف امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی آزمائش کے دوران رضاکار میں سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنے پر ٹرائل کو روک دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک رضاکار میں غیر واضح بیماری کے باعث کورونا ویکسین کی آزمائش فی الحال روک دی گئی ہے۔جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری بیاں میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی رضاکاروں پر جاری آزمائش آخری مرحلے میں جاری تھی۔ اس ٹرائل کا نام ENSEMBLE ہے جس کے آزاد اور شفاف ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے ایک رضاکار کی طبیعت میں منفی تبدیلی دیکھی ہے۔جانسن اینڈ جانسن کے مطابق سیفٹی مانیٹرنگ اور عالمی ماہرین طب پر مشتمل ٹیم کی سفارشات کے نتیجے میں کورونا ویکسین ٹرائل کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی آزمائش کے دوران نئی دوا کے سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنا پریشان کن نہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں