0

ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرنے والی شوبز شخصیات

کراچی: مقبول ترین ویڈیو شیئررنگ ایپ ٹک ٹاک پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کئے جانے کے خلاف مختلف شوبز فنکاروں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر نامناسب مواد شیئر کئے جانے کی وجہ سے مکمل پابندی عائد کردی ہے جس پر بہت سے لوگوں نے اس فیصلے کی حمایت کی تو کچھ فنکاروں کو یہ بات پسند نہ آئی۔اداکار منیب بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابند عائد کردی گئی ہے، لوگوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تھیں، ٹک ٹاک اسٹار کے لئے مجھے افسوس ہو رہا ہے۔معروف میزبان اقرار الحسن نے اپنی ٹوئٹ میں پابندی پرعدم تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہ تو ٹِک ٹاک پر کوئی اکانٹ تھا اور نہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ ہے لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، کسی بھی پلیٹ فارم پر موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں