0

کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پراسلامی تاریخ پرمبنی فیچرفلمزاورڈرامے مقامی سطح پربنانے پرغورکیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اورتعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پربھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں