0

انفلوئنزا کی دوا بھی کورونا وائرس کے خلاف مفید ہوسکتی ہے، تحقیق


برسلز: بیلجیئم کے سائنسدانوں نے جانوروں پر تجربات سے دریافت کیا ہے کہ انفلوئنزا وائرس کا خاتمہ کرنے والی ایک دوا فیوی پیراویر (Favipiravir) اگر زیادہ مقدار میں دی جائے تو یہ ناول کورونا وائرس کو بھی ختم کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ انفلوئنزا، جسے عرفِ عام میں فلو اور زکام بھی کہا جاتا ہے، نظامِ تنفس یعنی ناک، حلق اور پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والی بیماری ہے جو وائرس سے ہوتی ہے۔ فیوی پیراویر کو انفلوئنزا کی مثر دوا کے طور پر 2014 میں استعمال کیلیے منظور کیا گیا تھا اور آج یہ مختلف برانڈ نیمز کے تحت دستیاب ہے۔اگرچہ ناول کورونا وائرس اور انفلوئنزا وائرس ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں مگر اپنے ہدف (ٹارگٹ) اور ساخت کے اعتبار سے دونوں میں خاصی مماثلت بھی پائی جاتی ہے۔ اسی بنا پر ماہرین کا خیال تھا کہ اگر کوئی دوا انفلوئنزا کے خلاف مثر ہے تو وہ ممکنہ طور پر ناول کورونا وائرس (SARS-CoV-2) کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں