0

این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے روزگار ہے اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں، ڈاکوں کو این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی لیکن یہ ملک کے لیے تباہی کا راستہ ہے جو میں اختیار نہیں کرسکتا۔وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں، عوام کے سامنے اپوزیشن روز بروز بے نقاب ہورہی ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی سمیت عوامی مسائل پر جلد قابو پالیں گے، عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے، حماد اظہر اور فخر امام کو چینی گندم کے بحران پر قابو پانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم نے نسٹ اسلام آباد میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت اور خوش آئند چیز ہے، دنیا میں کم ملک ہیں جو اپنے اسٹنٹ بنارہے ہیں، بدقسمتی سے اداروں میں کوآرڈی نیشن کی کمی نظر آئی ہے، حکومت سنبھالی تو برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں، ڈالر کی کمی کے باعث ہر کچھ عرصے بعت ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں