0

میری زندگی میں نئے زخم نے انٹری دی ہے جسے شکست دیدوں گا، سنجے دت


ممبئی: مضبوط اعصاب والے سنجو بابا نے کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی مرتبہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی فلموں کی تکمیل کا عزم لیے کافی پر اعتماد نظر آ رہے ہیں۔تنازعات سے بھرے کیریئر کے اتار چڑھاو کے باوجود بالی ووڈ کے فلم بینوں کی دل کی جان سنجو بابا میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ علاج کے غرض سے امریکا بھی گئے تھے اور میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر میں معائنہ بھی کرایا تھا۔معروف اداکار نے دو ماہ بعد پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سنجے دت نے اسٹائلش ہیئر کٹ کے ساتھ خود اپنی تصویر شیئر کی تو مداحوں نے صحتیابی کی دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا جب کہ اداکار کی بیٹی نے بھی اپنے والد کی فلموں کی شوٹنگ پر خوش آمدید کہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں