0

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ماحول کشیدہ ہوگیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے گندم کی دستیابی، قیمتوں اور قلت کی وجوہات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں واضح کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز پر ہی ماحول کشیدہ ہوگیا۔ مراد سعید نے کہا عطا اللہ بات شروع کریں گے لیکن آزاد منتخب ہونے والے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور بولنا شروع کردیا کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، عوام اب حکومتی رہنماں کو گندے انڈے مارنے کے لیے تیار ہیں، ہماری حکومت کے وزیرِ اور مشیر ایک ٹکے کے نہیں، شہری بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل نہیں رہے، ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوتا نظر آرہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں