0

ہم نہیں بلکہ عمران خان این آر او چاہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان


لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ہم نہیں بلکہ عمران خان این آر او چاہ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جعلی حکومت مسلط ہے اور آئین کی حکمرانی نہیں، جعلی حکمرانی کے تحت عوام زندگی گزاررہے ہیں، آج گوجرانوالہ سے تحریک کا آغازہوگا جس میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، پاکستان مغربی آقاں کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ہے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دو سال میں اگرکوئی قانون سازی ہوئی ہے تو وہ بھی ایف اے ٹی ایف اے کیتحت ہوئی ہے، یہ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں بلکہ عالمی اداروں کی سازش کے تحت لائی گئی پارلیمنٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں