0

نواز شریف فوج اور عدلیہ کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان نے اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کیا تو اس موقع پر شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رات کو اپوزیشن کے جلسے میں سرکس ہوا، وہاں بہت سے فنکار تھے لیکن آپ لوگوں کی سوئی ڈیزل پر اٹک گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے جلسے میں نواز شریف اور آصف زرداری کے اکٹھے ہونے کے اپنے 11 سال پرانے بیان کی ریکارڈنگ چلوائی، جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر اور وڈیوز بھی دکھائیں۔ عمران خان نے نواز شریف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں