0

وزارت قانون نے قانون کی دھجیاں اڑادیں، بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف


اسلام آباد: وفاقی وزارت قانون کی جانب سے پپپرا قوانین کے برخلاف بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ حکام نے تبدیلی سرکاری کی وزارت قانون و انصاف کا من پسند وکلا کو نوازنے سے لیکر بار ایسوسی ایشنز کی فنڈنگ اور بھرتیوں کے اشتہارات تک کچہ چٹھہ کھول دیا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بغیر اشتہار دیے 487 وکلا کی خدمات حاصل کی گئیں اور 58 لاکھ سے زائد فیس ادا کی گئی، بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت قانون و انصاف نے وکلا کی خدمات سال 2018-19 کے دوران حاصل کیں جبکہ بھرتیوں کیلئے 6 لاکھ سے زائد مالیت کے دو اشتہار جاری کیے لیکن بھرتیوں کا عمل دونوں مرتبہ شروع نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں