0

پاکستان نے آرمینیا کا پاک فوج کی آذر بائیجان میں موجودگی کا الزام مسترد کردیا


اسلام آباد: دفتر خارجہ نے آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستوں کی سرحدی علاقوں میں موجودگی کا الزام مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 اکتوبر کو آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایک روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج پر قرہ باخ تنازعے میں آذر بائیجان کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستان اس بے بنیاد الزام کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آذر بائیجان کے وزیر اعظم الہام علیوف بھی اس کی تردید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ آذر بائیجان کی فوج اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور اسے کسی غیر ملکی فوج کی مدد کرنے کی ضروری نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افسوس ہے کہ آرمینیا کی قیادت آذر بائیجان کے خلاف اپنے غیر قانونی اقدامات کو چھپانے کے لیے غیر ذمے دارانہ پراپیگنڈے کی آڑ لے رہی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں