0

کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران 6 مزدور جاں بحق


کراچی: سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کے ٹینک کی صفائی دوران پیش آنے والے المناک واقعے میں 6 مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سب انسپکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب مقامی گارمنٹس فیکٹری میں 6 مزدور کیمیکل ٹینک کی صفائی کے لیے اترے تھے کہ کام کے دوران ان کی حالت اچانک غیر ہوگئی اور تمام مزدور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ چھیپا فاونڈیشن کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد مزدورں کی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 28 سالہ شہباز ، 22 سالہ کاشان ، 25 سالہ نصیب ، 22 سالہ بھوہرا ، 26 سالہ رمیش اور 23 سالہ گردھاری کے نام سے ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں