0

اسکردو؛ مسافر کوچ حادثے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق

اسکردو: سکردو جانے والی مسافر کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے کوسٹر میں پاک فوج کے چار سپاہی بھی دیگر مسافروں کے ساتھ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جگلوٹ اسکردو روڈ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اورراولپنڈی سے سکردو جانے والی مسافر کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی.حادثے کے بعد امدادی آپریشن کے لییپاک فوج کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچی. کوسٹر میں پاک فوج کے چار سپاہی بھی دیگر مسافروں کے ساتھ شہید ہوئے. یہ چاروں سپاہی اسکردو اپنی ڈیوٹی پر واپس جا رہے تھے. شہید ہونے والے سپاہیوں میں سونا خان، آصف، ارشد اور فاروق شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں