0

بوسنیا کے صدر 21 اکتوبر اور گلبدین حکمت یار کل پاکستان پہنچیں گے

بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور چیئر مین آف پریئڈ نسی ملورڈ ڈوڈک 21 اکتوبر جب کہ افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کل پاکستان پہنچیں گے۔بوسنیا کے صدر ملورڈ ڈوڈک وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پاک بوسنیا تعلقات میں بہتری، دفاعی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ میں اپنی ملاقاتوں میں بوسنیائی وفد بوسنیا ہرزیگووینا میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کے معاملے پر بھی بات چیت کرے گا۔19 اکتوبر کو افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچیں گے، صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں