0

جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں، مریم نواز

لاہور / کراچی: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرارہے ہیں، ہم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے، عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کو عزت دلاتے تک جاری رہے گی۔لاہور سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا، عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سے باہر ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں