0

مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے تھے، جب کہ آج مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری سے ملاقات کے لئے کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، جب کہ دونوں رہنماں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں