0

کیپٹن (ر)صفدر کی مزار قائد میں نعرے بازی، پی ٹی آئی رہنماوں کا شدید ردعمل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران احاطہ مزار میں ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نعرے بازی شروع کردی جس پر وفاقی وزرا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مزار قائد کے احاطے میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے۔،کیپٹن (ر) محمد صفدر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ قبر کے اطراف لگی جالیوں کو عبور کرلیا اور قبر کے ساتھ کھڑے ہوکر نعرے بازی کی اور کرائی۔وہاں موجود کارکنان نے بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے۔اس موقعے پر مریم نواز،مریم اورنگزیب،نہال ہاشمی اور علی اکبر گجر بانی پاکستان کی قبر کے اطراف لگی مرکزی جالیوں کے اندر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں