0

متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز کی اسرائیل آمد

تل ابیب: متحدہ عرب امارات سے پہلی کمرشل پرواز سیاحوں کے ایک وفد کو لیکر اسرائیل کے دارالحکومت پہنچ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کی پرواز نمبر 9607 دبئی سے 8 رکنی سیاحتی وفد کو لیکر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ایئرپورٹ بین گوریون پہنچ گئی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دریں اثنا اتحاد ایئر ویز کا بوئنگ طیارہ 787 ڈریم لائنر آج ہی اسرائیلی وفد اور سیاحوں کو لے کر ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچ گیا، یہ وفد ملکی دورے کے بعد 21 نومبر کو اسرائیل کے لیے دوبارہ روانہ ہو جائے گا۔اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ جلد دونوں ممالک کے درمیان عام شہریوں کے لیے بھی پروازوں کو آغاز کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتے میں 28 پروازوں کا امکان ہے۔ جس کے لیے عبرانی زبان میں ایک ویب سائٹ بھی لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں