0

مزارقائد پر نعرے بازی؛ شوبز شخصیات نے کیپٹن (ر)صفدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزری پر شوبز فنکاروں نے کیپٹن (ر)صفدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ روز مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سیاسی نعرے بازی کی گئی جس کے بعد پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو گرفتار کیا جو بعد ازاں عدالت سے ضمانت لیکر رہا ہوگیا تاہم مزار قائد پر سیاسی نعرے بازی کرنے پر سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ افراد نے بھی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں رہا کہ، کیپٹن(ر) صفدر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر جا کر نعرے لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔ اس طرح کے اقدام کرکے یہ لوگ قائد کو یہ عزت دے رہے ہیں، کیا یہ لوگ بھی اپنے والدین کی قبر پر جا کر بھی مفاد کے خاطر مجمع لگا کر نعرے بازی کرتے ہیں؟۔ کیا اس طرح کے لوگ ہمارے لیڈر بنے گے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں