0

وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیاذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے 18 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اور اس موقعے پر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے اندرونی احاطے میں نعرے بازی کی جس پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد اگلے ہی صبح کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت ہونے کی بنا پر ان کی ضمانت منطور کرکے انہیں رہا کرنے کے حکم جاری کیا گیا۔آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کروا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں