0

وفاقی کابینہ اجلاس؛ وزرا کا مہنگائی میں کمی کی حتمی مدت بتانے کا مطالبہ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں مہنگائی پر بحث ہوئی اور وزرا نے صورتحال میں بہتری اور قیمتوں میں کمی کی حتمی مدت بتانے کا مطالبہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تاہم اس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ موخر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل اور سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7 اکتوبر کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر آج بھی بحث ہوئی اور وزرا نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخر امام سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ گندم اور آٹے کی صورت حال کب بہتر ہوگی؟ آپ ٹائم لائن دیں تا کہ عوام کو آگاہ کر سکیں۔ اجلاس میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں