0

کینسر کے شکار سنجے دت کی زندگی کو لاحق خطرات پر خاندان کی وضاحت


ممبئی: کینسر جیسے موذی مرض کا شکار بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کے پاس بہت کم دن رہ گئے ہیں جس پر ان کے خاندانی ذرائع نے وضاحت کی ہے۔رواں سال اگست میں 61 سالہ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکاری سے بریک لے کر اپنا علاج کروانے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنجے دت کے پاس 6 ماہ یا کچھ ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ سنجے دت کے ایک قریبی رشتے دار نے ان خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج ممبئی میں شروع ہوا، ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں