0

اپوزیشن کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آٹ


اسلام آباد: اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں سے واک آٹ کردیا۔ سینیٹ اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، وقفہ سوالات میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس 2019 پر توجہ دلا نوٹس جمع کرایا گیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میرے نوٹس پر حکومت کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے مگر وزیر صاحب این سی او سی میں مصروف ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کا مستقبل اس سے منسلک ہے، ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اس لیے سامنے نہیں آرہے، اس معاملے پر جو بھی کام ہوئے وہ غیر آئینی ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بدھ کو اس معاملے کو دوبارہ ایوان میں لاتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پیر کو جزائر کے معاملے پر آرڈیننس پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جزائر اور سی پیک اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس ایوان میں پیش نہ ہونے پر ایوزیشن نے واک آوٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں