0

حکومت گھبرائی ہوئی ہے، جنوری سے پہلے ہی چلی جائے گی، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت میں نہیں اور انہیں ڈمی بنا کرکرسی پربٹھایا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے بلوچ طلبہ کے احتجاجی دھرنے میں کہا کہ میں اس دھرنے میں سیاست کے لئے نہیں آئی، طلبا سے اظہاریک جہتی کیلیے آئی ہوں،میں پرسوں کوئٹہ جلسے میں ان طلبہ کا معاملہ اٹھاں گی، یہ طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں اور 12 دنوں سے سڑکوں پر رل رہے ہیں، انہیں اسکالرشپ دینے والے آج جیل میں ہیں۔ نوازشریف نے پورے ملک کے طلبہ کو ان کا حق دیا۔ ایسی کیا آفت آگئی آپ کو اسکالر شپ واپس لینی پڑی۔مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کے بغیر پاکستان اور شہبازشریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہے، پنجاب کے عوام کو پتہ ہے کہ کس نے ان کی خدمت کی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی سازش کی گئی ، غلط فیصلوں کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑتے ہیں، کراچی واقعہ بڑوں کی لڑائی ہے جس میں عمران خان کہیں نہیں ہیں، اگرپارٹی کوئی غلط فیصلہ کربھی لے تو اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں، میں پارٹی ڈسپلن کی پابند ہوں اس لئے کچھ نہیں کہنا چاہتی، یہ جتنے بھی کیس بنائیں گے، اپنے منہ پرہی کالک ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں